راجن پور: مسافر کوچ الٹنے سے 8 افراد جاں بحق، 40 زخمی
راجن پور میں انڈس ہائی وے پر ستارہ پمپ کے قریب مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 8 مسافر جان کی بازی ہار گئے جبکہ 40 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق کوچ کراچی سے ڈیرہ غازی خان کی جانب جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا۔ اس دوران کوچ سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔
زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے اور اسپتال منتقل کرنے کا عمل جاری ہے، جبکہ جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔