ٹرمپ انتظامیہ نے جنوری 2025 سے اب تک 3 لاکھ سے زائد امریکی ویزے منسوخ کردیے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے جنوری 2025 سے اب تک 3 لاکھ سے زیادہ ویزے منسوخ کردیے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق حالیہ چند ہفتوں میں ویزوں کی منسوخی کے عمل میں تیزی آئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد امیگریشن قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانا اور امریکا کی داخلی سلامتی کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
محکمہ خارجہ نے اپنے مؤقف میں واضح کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکی شہریوں کے معاملے میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی جاری رہے گی۔