سونے کی قیمت میں مزید کمی، فی تولہ 4 لاکھ 34 ہزار 536 روپے کا ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں فی تولہ سونا مزید سستا ہوگیا۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 34 ہزار 536 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 72 ہزار 544 روپے پر آگئی۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 27 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار 207 روپے میں فروخت ہونے لگی۔
دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونا تنزلی کا شکار رہا، جہاں فی اونس قیمت 9 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 120 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔