حافظ آباد میں زمین کے تنازع پر مبینہ طور پر دو بیٹوں کے ہاتھوں والد اور ایک شخص قتل

حافظ آباد کے علاقے کولو تارڑ میں زمین کے تنازع نے مبینہ طور پر خونی رخ اختیار کرلیا، جہاں دو بیٹوں نے اپنے والد اور ان کے دوست کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق فریقین کے درمیان زمین کے تنازع کو حل کرنے اور صلح کرانے کے لیے ایک ڈیرے پر ملاقات جاری تھی۔ اسی دوران ملزمان نے مبینہ طور پر کلہاڑیوں سے حملہ کرکے اپنے والد محمد صدیق اور صلح کے لیے کردار ادا کرنے والے نذیر احمد کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قاسم اور آصف کا اپنے والد محمد صدیق کے ساتھ زمین کی ملکیت کے معاملے پر اختلاف چل رہا تھا۔ واقعے کے بعد دونوں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے دوہرے قتل کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔