ماورا حسین اور امیر گیلانی کے گھر بیٹے کی پیدائش، نام ’ازمیر‘ رکھ دیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں پہلے بچے کی ولادت ہوئی ہے۔ دونوں نے اپنے ننھے بیٹے کا نام ’ازمیر‘ رکھا ہے۔

اس خوشی کی خبر جوڑے نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی، جس کے بعد شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات، ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ماورا حسین اور امیر گیلانی کی دوستی کئی برسوں پر محیط ہے۔ دونوں نے مختلف ٹی وی ڈراموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر بھی دکھائے، جس کے بعد فروری 2025 میں شادی کرلی تھی۔

اب پہلے بچے کی آمد پر مداح خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور ننھے ازمیر کے لیے صحت، خوشیوں اور روشن مستقبل کی دعائیں دے رہے ہیں۔