وادی نیلم میں افسوسناک حادثہ، جیپ کھائی میں گرنے سے 3 بچے جاں بحق، 2 افراد زخمی
آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں نگدر گھوڑے نکہ کے مقام پر جیپ گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین بچے جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نیلم کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں میں بچوں کا والد اور ایک بچی شامل ہیں۔ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مشکور نامی شخص بچوں کو لے کر اٹھمقام کی جانب جا رہا تھا کہ راستے میں جیپ حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔