قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات

قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی، جس کے دوران صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے قائم مقام صدر کو خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر صوبے میں حالیہ اہم فیصلوں اور ان سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی، جبکہ گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے میں ہونے والی تازہ پیش رفت کے حوالے سے قائم مقام صدر کو بریفنگ دی۔