ٹرمپ کا ایران کے خلاف فوجی کارروائی اور معاہدے، دونوں امکانات برقرار رکھنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے پر امریکا کے پاس فوجی کارروائی اور سفارتی معاہدے، دونوں راستے موجود ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران پر اگلے روز بھی حملہ کر سکتا ہے، تاہم انہوں نے ممکنہ کارروائی کے وقت کے بارے میں تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران معاہدہ کرے یا نہ کرے، کامیابی امریکا ہی کی ہوگی۔ ان کے مطابق امریکا ایران کے خلاف انتہائی مؤثر کارروائی کر چکا ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ممکن ہے امریکا کو اپنا مشن ختم کرنا پڑے یا ایران معاہدے پر رضامند ہو جائے۔ انہوں نے ایران کے ساتھ ایک بڑے اور بہتر معاہدے کی امید بھی ظاہر کی۔