پنجاب میں 28 اکتوبر سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 28 اکتوبر سے پنجاب میں مغربی ہواؤں کے باعث بارشوں کا ایک طاقتور سلسلہ داخل ہو سکتا ہے۔

موسمیاتی نظام کے زیرِ اثر صوبے کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جس سے درجہ حرارت میں کمی آنے کا امکان ہے۔

بارشوں کے اس سلسلے کے نتیجے میں موسم کا مزاج تبدیل ہونے کے ساتھ پنجاب میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔