اولیشکی میں جنگ بندی پر اتفاق، روس، یوکرین اور امریکا کے سہ فریقی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

روسی صدارتی دفتر کریملن کے ترجمان کے مطابق امریکا کی معاونت سے یوکرین کے قصبے اولیشکی میں جنگ بندی کے حوالے سے اتفاقِ رائے ہوگیا ہے۔

کریملن کا کہنا ہے کہ اگر متعلقہ فریق رضامند ہوں تو دیگر علاقوں میں بھی اسی طرز کی جنگ بندی کی جا سکتی ہے۔

ترجمان کے مطابق روس، یوکرین اور امریکا کے درمیان سہ فریقی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔ تاہم مذاکرات کے دوران فوجی کارروائیاں جاری رکھنے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔