حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پیٹرولیم لیوی میں کمی لانے کے طریقۂ کار پر اتفاق رائے

حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پیٹرولیم لیوی میں کمی لانے کے طریقۂ کار پر اتفاق رائے ہوگیا ہے، جبکہ اس معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی ملاقات متوقع ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور حافظ نعیم الرحمان کے درمیان آج ملاقات ہونے کا امکان ہے، جس میں پیٹرولیم لیوی میں کمی کے معاملے پر بات چیت کی جا سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم کو آج ہونے والی ممکنہ ملاقات کی تیاریوں سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب حکومتی اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان پیٹرولیم لیوی میں کمی کے طریقۂ کار پر اتفاق ہوچکا ہے۔