مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال: مصر اور سعودی عرب کا رابطے اور تعاون برقرار رکھنے پر اتفاق
مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیشِ نظر مصر اور سعودی عرب نے باہمی مشاورت اور قریبی تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
مصری وزارتِ خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی گفتگو میں خطے کی موجودہ صورتحال اور حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے جاری بحران پر قابو پانے اور مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کو مزید شدت اختیار کرنے سے روکنے کے لیے ممکنہ اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
مصر اور سعودی عرب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ علاقائی امن و استحکام کے فروغ اور موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان رابطوں اور تعاون کو برقرار رکھا جائے گا۔