الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کے ان اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہدایت جاری کردی ہے جہاں حلقہ بندیاں مکمل کی جاچکی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اس حوالے سے فیصلہ سنایا اور متعلقہ ونگ کو انتخابات کا شیڈول تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
الیکشن کمیشن کے حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ جن اضلاع میں حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہوچکا ہے، وہاں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔
تاہم فیصلے کے مطابق خیبرپختونخوا کے 12 قبائلی اضلاع میں فی الحال نہ تو حلقہ بندیاں کی جائیں گی اور نہ ہی وہاں بلدیاتی انتخابات منعقد ہوں گے۔