اسپین میں دو تیز رفتار ٹرینوں کا تصادم، 46 افراد ہلاک، متعدد زخمی
اسپین میں دو تیز رفتار ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 46 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد حکام نے میڈرڈ سے جنوبی اسپین کے علاقے اندلس جانے والی ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر روک دی ہے۔
ہسپانوی ریلوے آپریٹر کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق ایک تیز رفتار ٹرین اسی پٹری پر اپنے آگے چلنے والی دوسری ٹرین کے آخری حصے سے جا ٹکرائی۔ حادثے کی شدت کے باعث دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ حکام نے واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔