سینیٹر عابد شیر علی کا دوسری بار نکاح، اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عابد شیر علی نے دوسری شادی کرلی ہے، ان کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں سینیٹر عابد شیر علی کے والد چوہدری شیر علی، بھائیوں اور دیگر قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق عابد شیر علی کی نئی اہلیہ کا تعلق ہری پور سے ہے۔ نکاح کی تقریب محدود پیمانے پر منعقد کی گئی، جس میں خاندان کے قریبی افراد شریک ہوئے۔
واضح رہے کہ سینیٹر عابد شیر علی کی پہلی اہلیہ کا چند برس قبل انتقال ہوگیا تھا، جس کے بعد انہوں نے اب دوسری شادی کی ہے۔