لاہور میں اداکارہ میرا پر ملازمہ کو مبینہ تشدد کا الزام
لاہور میں اداکارہ میرا کی جانب سے ایک گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کا معاملہ سامنے آیا ہے، جبکہ واقعے سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔
مبینہ فوٹیج میں اداکارہ میرا کو گھر کے مرکزی دروازے کے قریب ملازمہ کے ساتھ ہاتھا پائی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹیج کے مطابق اداکارہ نے مبینہ طور پر ملازمہ کو دھکے دیے اور تھپڑ بھی مارے۔
واقعے کے بعد ملازمہ نے مبینہ تشدد کے خلاف متعلقہ تھانے میں درخواست جمع کرادی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور دستیاب شواہد کی بنیاد پر حقائق کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
پولیس کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی واقعے کی اصل صورتحال اور ذمہ داری کا تعین کیا جاسکے گا۔