پیرس فیشن ویک میں ایشوریا رائے بچن کا شاہانہ انداز

بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے پیرس فیشن ویک کے دوران اپنی پُرکشش اور شاہانہ پیشکش سے مداحوں اور فیشن شائقین کی توجہ حاصل کرلی۔

اداکارہ نے 28 ستمبر کو لوریئل پیرس کے ’لی ڈیفائل‘ فیشن شو میں ریمپ پر واک کی، جہاں ان کا منفرد انداز نمایاں رہا۔

ایشوریا رائے بچن نے ریمپ پر سیاہ مخمل سے تیار کردہ لباس زیب تن کیا، جبکہ ڈائمنڈ سے مزین تاج نے ان کی شخصیت کو مزید شاہانہ انداز دیا۔ ان کی آمد نے فیشن شو میں موجود شرکا کی خصوصی توجہ حاصل کی۔