امریکی ریاست الاسکا میں 5.5 شدت کا زلزلہ
امریکی ریاست الاسکا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ایلینیوا شہر کے قریب تھا، جبکہ اس کی گہرائی 87.3 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
الاسکا بحرالکاہل کے ’رنگ آف فائر‘ کے علاقے میں واقع ہے۔ یہ خطہ ٹیکٹونک پلیٹوں کی باہمی حرکت کے باعث زلزلہ خیز سمجھا جاتا ہے، جہاں پلیٹوں کے درمیان رگڑ اور حرکت سے اکثر زلزلے کے واقعات پیش آتے ہیں۔