امریکی وزیر توانائی: امریکا تیل و گیس کی پیداوار میں دنیا میں سرفہرست
امریکی وزیر توانائی نے کہا ہے کہ امریکا میں تیل اور گیس کی پیداوار ریکارڈ سطح تک پہنچ چکی ہے، جس کے باعث ملک دنیا کا سب سے بڑا تیل و گیس پیدا کرنے والا بن گیا ہے۔
ان کے مطابق توانائی کے شعبے میں پیداوار بڑھنے سے امریکا کی عالمی توانائی کی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی ہے اور ملک نے اس شعبے میں اپنی صلاحیت کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایک ہزار سے زائد بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے میں معاونت فراہم کی۔
ٹرمپ کے مطابق آبنائے ہرمز سے بحری آمدورفت کے حوالے سے امریکا نے اہم کردار ادا کیا ہے۔