آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے نتائج جاری، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے ایک ایک نشست جیت لی

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقوں ایل اے 15 باغ اور ایل اے 16 باغ کے سرکاری انتخابی نتائج سامنے آگئے ہیں، جن کے مطابق دونوں نشستوں میں مختلف جماعتوں کے امیدوار کامیاب قرار پائے۔

حلقہ ایل اے 15 باغ میں پیپلز پارٹی کے امیدوار ضیا القمر نے 17 ہزار 19 ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کی، جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار مشتاق منہاس 15 ہزار 127 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

اسی طرح ایل اے 16 باغ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار میر اکبر نے 20 ہزار 797 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار قمر الزمان 16 ہزار 964 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

ان نتائج کے بعد آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مسلم لیگ ن 25 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، جبکہ پیپلز پارٹی 12 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ عوامی دست و بازو پارٹی بھی ایک نشست حاصل کرچکی ہے۔

دوسری جانب آزاد کشمیر کے پونچھ ڈویژن کی مزید 7 نشستوں پر انتخابات ہونا ابھی باقی ہیں، جن کے نتائج کے بعد اسمبلی میں جماعتوں کی مجموعی پوزیشن مزید واضح ہوگی۔