ریاست مخالف بیانیے کے الزام پر بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے ریاست مخالف بیانیے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں 100 سرکاری ملازمین کو ملازمت سے برطرف کردیا۔
معاون محکمہ داخلہ بابریوسف زئی کے مطابق برطرف کیے جانے والے ملازمین میں 95 یونیورسٹی اساتذہ بھی شامل ہیں، جبکہ محکمہ صحت کے 3 ملازمین سمیت دیگر محکموں سے تعلق رکھنے والے مزید 5 ملازمین کو بھی نوکری سے فارغ کیا گیا ہے۔
بابریوسف زئی کا کہنا ہے کہ برطرف کیے گئے سرکاری ملازمین نے اپنے سرکاری حلف کی خلاف ورزی کی، جس کے باعث ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔
معاون محکمہ داخلہ نے واضح کیا کہ ریاست کے خلاف بیانیے کے معاملے پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور سرکاری ملازمین کے لیے حلف کی پاسداری لازم ہے۔