بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے علاقے کلی زائیک میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 3 کو زخمی کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے ایک دہشت گرد کی شناخت مشتاق احمد عرف کوہ یار کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے گولہ بارود، میگزین، دستی بم اور آئی ای ڈی تیار کرنے میں استعمال ہونے والا سامان بھی برآمد کیا گیا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق علاقے میں دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں اور سرچ آپریشن جاری ہے۔