بنوں میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا
بنوں میں تھانہ کینٹ کے علاقے مسلم آباد میں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار رقیب خان شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق رقیب خان ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ راستے میں انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ پولیس لائن بنوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ اس موقع پر ریجنل پولیس افسر (آر پی او)، کمشنر بنوں اور پولیس، فوج سمیت مختلف سول اداروں کے افسران نے شرکت کی۔
پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقدہ نماز جنازہ میں حکام اور دیگر شرکا نے شرکت کرکے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔