بہار کے اشوک دھام مندر میں بھگدڑ، 8 خواتین ہلاک

بھارتی ریاست بہار کے اشوک دھام مندر میں مذہبی عبادات کے دوران بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں 8 خواتین جان کی بازی ہار گئیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت مندر میں ساون کے مذہبی رسومات جاری تھیں کہ اچانک بجلی کی ایک تار گرنے سے وہاں موجود لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ اپنی جان بچانے کے لیے تیزی سے باہر نکلنے لگے، جس کے باعث افراتفری کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق زخمیوں کا علاج جاری ہے جبکہ واقعے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔