بولیویا کے فوجی اڈے میں زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی

بولیویا کے مغربی علاقے میں ایک فوجی اڈے پر شدید دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دھماکے کی شدت کے باعث قریبی آبادی میں بھی نقصان پہنچا۔ متعدد گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ بعض رہائشی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔

حکام نے واقعے کی وجوہات اور دھماکے کے محرکات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔