سی اے اے کی 4 ایوی ایشن کمپنیوں کے ایریل ورک لائسنس منسوخ
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے چار ہوا بازی کمپنیوں کے ایریل ورک لائسنس منسوخ کردیئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ ایئربورن ایوی ایشن، عسکری ایوی ایشن، پاکستان ایوی ایٹرز اور ہائبرڈ ایوی ایشن کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق ان کمپنیوں کے خلاف کارروائی نیشنل ایوی ایشن پالیسی کی خلاف ورزی پر کی گئی، جبکہ سی اے اے نے لائسنس منسوخ کرنے کے فیصلے کی باضابطہ تصدیق بھی کردی ہے۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایوی ایشن قوانین اور ضابطوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جاتی رہے گی۔ سی اے اے کے مطابق اس اقدام کا مقصد ہوا بازی کے شعبے میں شفافیت، ذمہ داری اور حفاظتی معیار کو برقرار رکھنا ہے۔