کینیڈا کے صوبے البرٹا میں فوجی اڈے پر آگ، متعدد افراد ہلاک اور زخمی
کینیڈا کے صوبے البرٹا میں ایک فوجی اڈے پر آتشزدگی کے واقعے میں متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ کینیڈین حکام نے واقعے میں جانی نقصان کی تصدیق کی ہے، تاہم ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی حتمی تعداد جاری نہیں کی گئی۔
کینیڈا کے وزیر دفاع کے مطابق فوجی اڈے پر پیش آنے والے واقعے میں جانی نقصان ہوا ہے۔ کینیڈین مسلح افواج نے مقامی حکام کے تعاون سے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔
کینیڈا کے وزیراعظم نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ صوبہ البرٹا میں قائم یہ فوجی اڈا کینیڈا کے اہم اور مصروف فوجی تربیتی مراکز میں شمار ہوتا ہے۔