چین کا امریکی ٹیکنالوجی چوری کے الزام سے انکار
چین نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں امریکی تکنیکی صلاحیتیں یا ٹیکنالوجی چوری کرنے کے الزام کو مسترد کردیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مصنوعی ذہانت میں چین کی تیزی سے بڑھتی ہوئی پیشرفت کسی دوسرے ملک کی ٹیکنالوجی حاصل کرنے یا چوری کرنے کا نتیجہ نہیں، بلکہ ملکی سائنس و ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کا ثبوت ہے۔
ترجمان کے مطابق چین نے مصنوعی ذہانت کے میدان میں اپنی تحقیق، تخلیقی صلاحیتوں اور تکنیکی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے نمایاں ترقی حاصل کی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے چین پر مصنوعی ذہانت سے متعلق ٹیکنالوجی اور تکنیکی صلاحیتیں چرانے کے الزامات عائد کیے گئے تھے، جنہیں بیجنگ نے مسترد کردیا ہے۔