کولمبیا میں شدید زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 254 تک پہنچ گئی۔

کولمبیا میں پیر کے روز آنے والے طاقتور زلزلے نے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا، جبکہ قدرتی آفت کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 254 ہوگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بجلی سمیت بنیادی سہولیات کا نظام بھی متاثر ہوا ہے، جبکہ امدادی ٹیمیں متاثرہ مقامات پر ریسکیو اور بحالی کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

کولمبیا کے حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ہونے والے مجموعی نقصان اور جانی نقصان کی مکمل صورتحال واضح ہونے میں مزید کئی دن لگ سکتے ہیں۔