کانگو میں ایبولا وائرس کے کیسز میں اضافہ، ہزاروں افراد متاثر
افریقی ملک کانگو میں ایبولا وائرس کی وبا تیزی سے پھیلنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے باعث متاثرہ افراد کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی ہے۔
حکام کے مطابق ایبولا سے اب تک 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ گزشتہ چند ماہ کے دوران اموات میں مسلسل اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔
طبی اداروں کی جانب سے وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں نگرانی کا دائرہ بڑھانے کے ساتھ مریضوں کی دیکھ بھال، طبی سہولیات اور احتیاطی اقدامات پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے متاثرہ افراد کی بروقت نشاندہی، رابطوں کی نگرانی اور علاج کی سہولیات میں مزید اضافہ ضروری ہے۔