کانگو میں فوجی طیارہ حادثے کا شکار، 14 افراد ہلاک
جمہوریہ کانگو میں ایک فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں دو اعلیٰ فوجی افسران سمیت 14 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
کانگو کی فوج کے ترجمان کے مطابق حادثے میں فوجی عدالت کے سربراہ اور مسلح افواج کے آڈیٹر جنرل بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔ طیارے میں موجود وفد کے 12 ارکان اور عملے کے افراد بھی حادثے میں زندگی سے محروم ہوگئے۔
مقامی حکام کے مطابق فوجی طیارہ شہر کِک وٹ سے دارالحکومت کنشاسا واپس جارہا تھا کہ دوران پرواز فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات اور حادثے کے دیگر محرکات معلوم کرنے کے لیے باقاعدہ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔