دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے گھر دوسری بیٹی کی آمد
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ ایک بار پھر والدین بن گئے، ان کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
دیپیکا پڈوکون نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی اور بتایا کہ ان کے گھر ننھی بیٹی کی آمد ہوئی ہے۔ اداکارہ نے نومولود بچی کے ننھے قدموں کی تصویر بھی اپنی پوسٹ میں شامل کی۔
خبر سامنے آنے کے بعد شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات اور مداحوں کی جانب سے دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے لیے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔