دکی میں بند کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 2 مزدور جاں بحق
بلوچستان کے ضلع دکی میں ایک بند کوئلہ کان کے اندر زہریلی گیس جمع ہونے کے باعث پیش آنے والے حادثے میں 2 مزدور جان کی بازی ہار گئے جبکہ 4 افراد بے ہوش ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ دکی کے علاقے ناصر آباد میں پیش آیا، جہاں مزدور بند کان میں داخل ہوئے تو زہریلی گیس کی موجودگی کے باعث وہ متاثر ہوگئے۔
حادثے کے بعد گیس سے متاثر ہونے والے چار مزدوروں کو فوری طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال دکی منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔
پولیس حکام کے مطابق ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد جاں بحق مزدوروں کی میتیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کردی گئی ہیں۔