مصری صدر کا سعودی عرب کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کا اعلان

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا سکتے ہیں اور مملکت کو نقصان پہنچنے دینا قابلِ قبول نہیں ہوگا۔

ملٹری اکیڈمی میں گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر السیسی نے واضح کیا کہ مصر کسی دوسرے ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا، تاہم ضرورت پڑنے پر اپنے دفاع کے لیے کارروائی کرنے کو تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے حوالے سے اقدامات سعودی فرمانروا اور ولی عہد کی رہنمائی کے مطابق کیے جائیں گے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ممکنہ اقدامات کی منظوری کے معاملے پر غور کے لیے مصری پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔

اسی خطاب میں صدر عبدالفتاح السیسی نے اپنے سیاسی مستقبل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ زندہ رہے تو 2030 ان کے اقتدار کا آخری سال ہوگا۔