فاروق ایچ نائیک کا جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ
فاروق ایچ نائیک نے جوڈیشل کمیشن کے رکن کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر وہ مزید ذمہ داریاں جاری رکھنے سے قاصر ہیں۔
فاروق ایچ نائیک کے مطابق ذاتی مصروفیات اور وجوہات کے باعث انہوں نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق فاروق ایچ نائیک کے مستعفی ہونے کے بعد جوڈیشل کمیشن میں پیپلزپارٹی کی جانب سے کسی اہم رہنما یا شخصیت کو نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔
تاہم نئی نامزدگی کے حوالے سے حتمی فیصلہ متعلقہ فورم پر مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔