ایف آئی اے کا ایکشن، کینیڈا بھجوانے کے نام پر 60 لاکھ روپے ہتھیانے والا ملزم گرفتار

ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ انسانی سمگلر اور ایجنٹ ندیم مسیح ولد نذیر مسیح کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو کینیڈا بھجوانے کا وعدہ کرکے 60 لاکھ روپے وصول کیے، تاہم وعدے کے مطابق بیرون ملک روانگی نہ ہوسکی۔

حکام کے مطابق ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 592/26 درج کی گئی ہے، جس میں ایمیگریشن آرڈیننس 1979 کی دفعات 18 اور 22 جبکہ تعزیرات پاکستان کی دفعات 419، 420، 468 اور 471 شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق کارروائی انسپکٹر محمد عظیم اور اے ایس آئی مظہر شاہ نے کی۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ معاملے کے دیگر پہلوؤں اور ممکنہ متاثرین سے متعلق معلومات حاصل کی جاسکیں