عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
سعودی عرب کی جانب سے عمان کے راستے مزید خام تیل کی سپلائی فراہم کرنے کی پیشکش کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق سعودی پیشکش سے مشرق وسطیٰ میں تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات میں کمی آئی ہے، جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں پر دباؤ دیکھا گیا۔
رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں مزید 1.2 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 105 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب امریکی خام تیل کی قیمت بھی 1.1 فیصد کم ہوکر 102 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل بھی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جب قیمت تقریباً 3 ڈالر فی بیرل تک نیچے آگئی تھی۔