مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، عالمی مارکیٹ میں خام تیل مزید مہنگا ہوگیا

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور عالمی سطح پر تیل کی فراہمی متاثر ہونے کے خدشات کے باعث بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت 3.55 فیصد بڑھ گئی، جس کے بعد اس کی فی بیرل قیمت 116.7 ڈالر تک پہنچ گئی۔

اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے نرخوں میں بھی 3.82 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں اس کی قیمت 103.3 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور تیل کی عالمی سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات قیمتوں میں اضافے کی اہم وجوہات ہیں۔ خطے کی صورتِ حال میں مزید بگاڑ عالمی توانائی مارکیٹ پر اضافی دباؤ ڈال سکتا ہے