عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونا مہنگا، فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے اضافہ

عالمی اور ملکی صرافہ مارکیٹ میں دو روز کی نسبتاً کمی کے بعد سونے کی قیمت دوبارہ بڑھ گئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 61 ہزار 936 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 715 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 96 ہزار 35 روپے ہوگئی۔

چاندی کے نرخوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ چاندی 80 روپے مہنگی ہوکر 7 ہزار 29 روپے کی ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی رہی، جہاں فی اونس سونا 20 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 395 ڈالر تک پہنچ گیا۔