ملکی و عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی
ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ معمولی نیچے آئے ہیں۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق کمی کے بعد ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 62 ہزار 336 روپے کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 96 ہزار 378 روپے کی سطح پر آگئی۔
صرافہ مارکیٹ میں چاندی کے نرخ بھی کم ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فی تولہ چاندی 17 روپے سستی ہونے کے بعد 7 ہزار 124 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 398 ڈالر ہوگئی ہے۔