سونے کی قیمت میں استحکام، چاندی فی تولہ 212 روپے مزید سستی ہوگئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جبکہ چاندی کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 836 روپے پر برقرار رہی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی ردوبدل کے 3 لاکھ 75 ہزار 373 روپے رہی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت میں 212 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 6 ہزار 148 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 4 ہزار 153 ڈالر پر مستحکم رہی۔