سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتار

سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر کو ملتان سے حراست میں لینے کے بعد لاہور پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر کے خلاف 9 مئی 2023 کے واقعات سے متعلق مختلف مقدمات درج ہیں اور وہ ان کیسز میں کافی عرصے سے قانون کو مطلوب تھے۔

پولیس کے مطابق حماد اظہر 9 مئی 2023 سے اشتہاری قرار دیے گئے تھے، جبکہ گرفتاری کے بعد انہیں متعلقہ مقدمات میں مزید قانونی کارروائی کے لیے لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔