ایچ ای سی کا ڈگری اٹیسٹیشن کے لیے ڈیجیٹل سسٹم کا آغاز

 

Higher Education Commission نے ڈیجیٹل نظام کی جانب اہم پیش رفت کرتے ہوئے مکمل آن لائن اور پیپر لیس ڈگری اٹیسٹیشن سروس متعارف کرا دی ہے۔

نئے نظام کے تحت درخواست گزار اب کسی بھی وقت اور کسی بھی مقام سے اپنی ڈگریوں کی تصدیق کے لیے درخواست جمع کرا سکتے ہیں، جبکہ انہیں نہ تو ایچ ای سی دفاتر جانے کی ضرورت ہوگی اور نہ ہی اصل دستاویزات ارسال کرنا پڑیں گے۔ مزید معلومات hec.gov.pk/site/verification