حوثیوں کا دمام ایئرپورٹ پر حملہ، ریاض ایئرپورٹ پر بھی نقصان

حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے اہم ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بعد دمام کے شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی حملے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔

سعودی سول ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق اتوار کو دمام ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد وہاں ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کے نتیجے میں بھی متعدد افراد زخمی ہوئے۔ حکام ایئرپورٹ کو پہنچنے والے نقصان کا تعین کرنے کے ساتھ ساتھ فضائی اڈے کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل بھی ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کی خبر سامنے آئی تھی، جس میں اطلاعات کے مطابق 12 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

سعودی سول ڈیفنس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں چار سعودی اور دو بنگلادیشی شہری شامل تھے، جبکہ امریکا، مصر، اردن، شام، فلسطین اور سوڈان سے تعلق رکھنے والا ایک، ایک شہری بھی جان سے گیا۔