بھارت میں مندر کے مذہبی اجتماع کے دوران بھگدڑ، 19 افراد ہلاک اور 25 زخمی
بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں ایک مندر کے اندر مذہبی اجتماع کے دوران بھگدڑ مچنے سے 19 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 25 دیگر زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ واقعے میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں مذہبی اجتماعات کے دوران بھگدڑ کے واقعات پہلے بھی پیش آچکے ہیں۔ 2024 میں ریاست اترپردیش میں ایک مذہبی اجتماع کے دوران بھگدڑ سے 121 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔