ایران اور امریکا نے 60 روزہ جنگ بندی میں مزید توسیع پر اتفاق کرلیا۔

ترک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ بندی کی مدت بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت کیا گیا ہے۔ موجودہ جنگ بندی 17 اگست کو ختم ہونے والی تھی، تاہم دونوں ممالک نے اسے مزید آگے بڑھانے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق ایران اور امریکا نے جنگ بندی میں توسیع سے متعلق اپنے فیصلے سے ثالثی کا کردار ادا کرنے والے فریقین کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔