ایران اور چین کے درمیان تیل کے بدلے اشیا کی تجارت
ایران نے امریکی پابندیوں اور بینکاری نظام کی مشکلات سے نمٹنے کے لیے چین کے ساتھ تیل کے بدلے اشیا کی تجارت کا متبادل طریقہ اختیار کرلیا ہے۔
رائٹرز کے مطابق اس نظام کے تحت ایران نے چین سے اربوں ڈالر مالیت کا سامان حاصل کیا، جبکہ اس کی ادائیگی معمول کے بینکاری ذرائع کے بجائے ایرانی تیل کی صورت میں کی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی اس تجارت میں ادویات، گاڑیاں اور مواصلاتی آلات سمیت مختلف نوعیت کا سامان شامل ہے۔ اس کے علاوہ دفاعی سازوسامان بھی اس تجارتی عمل کا حصہ بتایا گیا ہے۔
رائٹرز کے مطابق ایران اس متبادل تجارتی طریقہ کار کے ذریعے امریکی پابندیوں کے اثرات سے بچنے اور عالمی مالیاتی و بینکاری نظام میں درپیش رکاوٹوں کو کم کرنے کی کوشش کررہا ہے