ایران کا ایک اور امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ، تباہ شدہ ڈرونز کی تعداد 54 بتا دی
ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے ایک اور امریکی ڈرون کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ آج بندر عباس کی فضائی حدود میں امریکی ساختہ لوکاس ڈرون کو نشانہ بنا کر گرا دیا گیا۔
ایرانی بیان میں بتایا گیا کہ پاسدارانِ انقلاب کی فضائی فورس کے زیرِ استعمال جدید فضائی دفاعی نظام نے ملک کے مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کو تباہ کیا۔
پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان نے مزید دعویٰ کیا کہ جنگ کے آغاز سے اب تک امریکی ساختہ ایم کیو 9 ڈرونز کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن کی تعداد 54 بتائی گئی ہے۔ ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق سامنے نہیں آئی۔