ایران میں آئل ٹینکر حادثہ، 11 افراد جاں بحق اور 7 زخمی

ایران میں آئل ٹینکر ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حادثہ سنندج ہمدان شاہراہ پر پیش آیا۔ رپورٹس کے مطابق ہمدان سے مریوان جانے والے آئل ٹینکر کے بریک فیل ہوگئے، جس کے باعث ٹرک بے قابو ہوکر الٹ گیا اور بعد ازاں اس میں آگ لگ گئی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں اور ریسکیو کارروائی شروع کردی۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔