ایران امریکا کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل مزید مہنگا
ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے اثرات عالمی منڈی میں بھی نظر آنے لگے ہیں، جہاں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت 4.05 فیصد بڑھ گئی، جس کے بعد برطانوی خام تیل کی قیمت 105 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کرگئی۔
اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت میں بھی 4.66 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی فی بیرل قیمت 100.50 ڈالر تک پہنچ گئی۔
خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے نتیجے میں عالمی منڈی میں دونوں اہم بینچ مارکس کی قیمتیں تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔